وزیراعلیٰ پنجاب کا گلوکار کرشن لال بھیل کے ا نتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

0
65

وزیراعلیٰ پنجاب کا گلوکار کرشن لال بھیل کے ا نتقال پر دکھ او رافسوس کا اظہار

باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بت صدارتی ایوارڈ یافتہ نامورچولستانی مارواڑی لوک گلوکار کرشن لال بھیل کے ا نتقال پر دکھ او رافسوس کا اظہار کیا ہے
انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ .کرشن لال بھیل لوک گلوکاری میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ر
کرشن لال بھیل کے انتقال سے لوک گلوکاری میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔کرشن لال بھیل کی لوک گلوکاری میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا-
واضح رہے کہ کرشن لال بھیل 3 ماہ سے علیل تھے اور نہایت کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے۔ کرشن لال بھیل نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، انہیں دنیا کی 18 زبانوں پر عبور حاصل تھا۔

کرشن لال بھیل کے شاگرد جمیل لال بھیل کا کہنا ہے کہ کرشن لال بھیل غربت کی جنگ لڑتے لڑتے چل بسے۔ کسی بھی حکومتی نمائندے نے تعاون نہیں کیا یہاں تک کہ ان کی کسی نے عیادت تک نہیں کی۔

Leave a reply