وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپوراور وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی ہے

دو روز میں دونوں رہنماؤں کے مابین دوسری ملاقات ہے، گزشتہ روز بھی دونوں کی ملاقات ہوئی تھی، آج کی ملاقات میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری بھی شامل تھے، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے شکوہ کیا کہ صوبے میں 18، 18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ معمولات زندگی اور کاروبار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے جواب دیا کہ کے پی کے میں اربوں روپےکی بجلی چوری ہوتی ہے۔ صوبے میں بجلی چوری روک دیں صوبے کے لوگوں کو 24 گھنٹے بجلی دینے کو تیار ہیں۔

صوبے کے مسائل کے حل کیلئے بات کر رہا ہوں، علی امین گنڈا پور
ملاقات کے بعد تینوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ عوام کا بڑا مسئلہ ہے، ایسا راستہ نکالا ہے جس سےعوام کو ریلیف ملے گا، لائن لاسز کی وجوہات دور کرنے کیلئے مل کر کام کریں گے، کے پی پورے ملک کو بجلی پیدا کرکے دیتا ہے  صوبے کے مسائل کے حل کیلئے بات کر رہا ہوں، عمران خاننے کہا ہے کہ اداروں سے ہماری جنگ نہیں ہے  گورنر کے پی سے کوئی اختلاف نہیں، صوبے کے مسائل اور حقوق کیلئے بات چیت کرنا پڑے گی،محسن نقوی اور لغاری صاحب میرے ساتھ بطور وزیر بیٹھے ہیں،عمران خان نے بھی کہا ہے کہ ہماری ادارے اور سسٹم سے جنگ نہیں، شخصیت سے اختلاف ہوسکتا ہے، دو چیزوں کو مکس نہ کریں، مل بیٹھ کر حل نکالنا ہے، ہم سب پاکستان کے لیے بیٹھے ہیں کیونکہ پاکستان نے آگے چلنا ہے۔ انتخابات ہو گئے نتیجے آگئے اب ہمیں کوئی مسئلہ ہے بھی تو وہ عدالتوں میں چل رہا۔ہمارا مؤقف ہے کہ مینڈیٹ چوری ہوا، ہمارے کیسز عدالتوں میں لگے ہیں، ریلیف وہیں سے ملے گا،

وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کا شکر گزار ہوں انھوں نے اہم کردار ادا کیا، جو ماڈل کے پی میں بنایا ہے دوسرے صوبوں میں بھی لاگو کریں گے، ہم نے مشکلات کا حل نکالا ہے، پی ٹی آئی، ن لیگ، اتحادی جماعتوں نے معیشت کو بہتری کی طرف لے جانے کیلئے بڑا قدم اٹھایا۔

ملاقات کے نتائج کے حوالے سے جلد سب کچھ منظر عام پر آجائے گا ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
ملاقات کے بعد صحافی نےوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ آج کی ملاقات سے کس حد تک مطمئن ہیں؟ جس کے جواب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک دوسرے کو کچھ ٹارگٹس دیئے ہیں، ہماری کچھ آپس میں کمٹمینٹس ہوئی ہیں اس پہ پورا اتر کے صوبے کو ریلیف دیں گے، اس ملاقات کے نتائج کے حوالے سے جلد سب کچھ منظر عام پر آجائے گا ، ہمارا مقصد صوبے کی عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے،

لیاقت چٹھہ سے رابطہ نہیں کیا، تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہوں،ملک ریاض

ملک ریاض اور انکے بیٹے علی ریاض ملک کے اثاثے اور بنک اکاؤنٹس منجمد

190 ملین پاؤنڈ کیس، ملک ریاض اشتہاری قرار

عمران خان پھنس گئے، الیکشن خطرے میں،ملک ریاض کا انٹرویو کون کریگا؟

ملک ریاض کا انٹرویو ریکارڈ ہو گیا؟

بحریہ سے پیسے آئے نہیں آپ پہلے ہی مانگنا شروع ہوگئے،سپریم کورٹ کا وزیراعلیٰ سے مکالمہ

بحریہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک،پولیس اہلکار زخمی

آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

Shares: