وزیراعلیٰ پنجاب کی ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس ویکسینیشن سنٹر آمد۔

0
44

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مینار پاکستان کے قریب ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس آمد ہوئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے پک اینڈ ڈراپ کیلئے خصوصی ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایمبولینس کا معائنہ کیا اور محکمہ صحت کے احسن اقدام کو سراہا۔ ایمبولینس سروس کے ذریعے بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے گھر سے سنٹر پرلانے اورپھر گھر ڈراپ کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کے بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو ویکسین لگوانے کیلئے ایمبولینس سروس کا آغاز خوش آئند ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار کا سپورٹس کمپلیکس میں قائم کوروناویکسینیشن سنٹر کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسینیشن لگانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسینیشن سنٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کا معائنہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سنٹر میں بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن کیلئے سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے ویکسین لگوانے والے بزرگ شہریوں سے سنٹر میں موجود سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ بزرگ شہریوں نے شاندار انتظامات پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تعریف کی۔ ویکسینیشن سنٹر میں بہترین سہولتیں موجود ہیں۔ بزرگ شہریوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے گفتگو کی جس میں اُنکا کہنا تھا کے آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ہمارے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔ بزرگ شہریوں کا کہنا تھا کے سنٹر پر کئے گئے انتظامات پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ یہاں عزت کے ساتھ ویکسین لگوائی ہے۔حکومت پنجاب نے ویکسینیشن کا بہترین نظام وضع کیا ہے۔بزرگوں کا کہنا تھا کے سنٹر پر کورونا ویکسین لگواتے ہوئے کوئی دقت نہیں ہوئی۔ بزرگ خواتین نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو دعائیں دیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مختلف کاؤنٹرز پر جا کر ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسین لگوانے والے بزرگ افراد کی خیریت دریافت کی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ویکسینیشن سنٹر میں انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ بزرگ شہریوں کو مکمل عزت و احترام سے ویکسینیشن لگانے کا عمل جاری ہے۔ ویکسینیشن کے مراکز میں مزید اضافہ کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a reply