وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پہنچ گئے

لودھراں سے منتخب ہونے والے آزاد رکن رفیع الدین نے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا

آزاد رکن رفیع الدین کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ابھی کسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا فی الحال حمزہ شہباز کا ساتھ دے رہا ہوں،

پنجاب اسمبلی میں آج بھی لڑائی متوقع ہے، پرویز الہی کہتے ہیں اسمبلی میں پولیس نہ آئے دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور غیر متعلقہ افراد اسمبلی میں لے آئے ،حالانکہ اسمبلی میں آج مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے،

وزیر اعلی کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ، تحریک انصاف کے اراکین کو مال روڈ پر واقع نجی ہوٹل سے پنجاب اسمبلی لایا گیا۔ مونس الہی اور حسین الٰہی اپنی بس میں 40 اراکین کو لیکر اسمبلی پہنچے۔ 4 بسوں میں اپوزیشن کے 175ارکان پنجاب اسمبلی پہنچے۔ 2 ارکان اپنی گاڑیوں میں پنجاب اسمبلی آئے

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارے نمبر پورے ہیں جمعہ کے بعد آپ کو ایک ساتھ تصویر نظر آ جائے گی کسی ایم پی ایز کو تحفظات نہیں ہمارے متفقہ امیدوار پرویز الہٰی ہیں، رانا ثنا اللہ ہمارے50بندے غائب ہونے کی بات کررہا ہے،کہتے تھے ایک زرداری سب پر بھاری،وہ سیاست ختم ہو چکی ہے اب پاکستان میں بند کمرے کے اندر ہونے والی سیاست نہیں چلے گی، پنجاب اسمبلی موجودہ نظام چلنے تک چلے گی،

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں صورتحال واضح ہوجائے گی پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے ،جیت کے لیے پرامید ہے،

عثمان بزدار کے گرد بھی گھیرا تنگ،ایک گرفتاری بھی ہو گئی

عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

بزدار کی رہائشگاہ پر اینٹی کرپشن کے چھاپے

عثمان بزدار کاجنوبی پنجاب سے مبینہ فرنٹ مین اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا

اپوزیشن اراکین بسوں میں پنجاب اسمبلی پہنچ گئے،شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے سیاست دانوں کی جانب سے خریدوفروخت پر ہمیں ندامت ہوتی ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیراعلیٰ کے امیدوار چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ گھر سے آ رہا ہوں ،گزشتہ روز جو فیصلے ہوئے ان پر قائم ہیں ،ساری رات سارے دعا کرتے رہے کہ ہمار ے ووٹوں میں اضافہ ہوجائے،آصف زرداری کامشن ناکام ہوگیا ساری زندگی جس بندے نے سچ نہیں بولا ان کا ذکر نہیں کرنا چاہتا

Shares: