وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ ملتان سرکاری ملازمین پر بھاری پڑ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ ملتان سرکاری ملازمین پر بھاری پڑ گیا
وزیراعلی عثمان بزدار نے فرائض سے غفلت برتنے اور عوام کی شکایات پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا محمد علی عباس کوعہدے سے ہٹا دیا گیا آغا محمد علی عباس کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج دے دیا گیا ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان کامران عامر خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا کامران عامر خان کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کام نہ کرنے والے افسروں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ۔سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی قطعا برداشت نہیں کروں گا عوام کے مسائل میں غفلت پر کسی سے کوئی رعایت نہیں ہو گی ۔ملتان کے دورہ کے دوران فرائض سے غفلت اور عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔عوام کی خدمت کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے ۔کام نہ کرنے والےافسران اپنا قبلہ درست کرلیں ۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چنیوٹ کے قریب دریائے چناب میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دیگر افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن مزید تیز کیا جائے۔امدادی سرگرمیوں کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حادثے کے بارے میں کمشنر فیصل آباد ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی اورکشتی الٹنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات