ملتان : صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سردار مہندرپال سنگھ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز لاہور میں وزیر اعلی سردار عثمان بزدار سے ان کی ملاقات کامیاب رہی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سردار مہندرپال سنگھ کہا کہ میں نے بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو عوامی امور اور اقلیتوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تجاویز اور شفارشات بھی پیش کیں ہیں جس کے جواب میں وزیر اعلی نے ارکان اسمبلی کے امور پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے ہیں وزیر اعلی نےکہا ہے کہ ارکان اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے-
مہندر پال سنگھ کے مطابق وزیر اعلی نے کہا کہ منصوبوں کے سلسلے میں ارکان اسمبلی کی تجاویز قابل قدر ہیں -نئے مالی سال کے بجٹ میں زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا-ترقی پنجاب کے تمام شہریوں کا حق ہے، ہر شہر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا،پنجاب میں ترقی عوام پر خوشگوار اثرات مرتب کرے گی-
مہندر پال نے کہا کہ وزیر اعلی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر ممکنہ وسائل فراہم کرینگے، تحریک انصاف کی حکومت اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کا ویژن رکھتی ہے،پنجاب میں اقلیتی برادری کو تعلیم اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کررہے ہیں۔
اس موقع پر مہندر پال سنگھ نےوزیر اعلی کو اقلیتیوں کے مسائل کو حل کرنے کی کاوشوں میں ذاتی طور پر د ل چسپی لینےگردواروں،چرچ،مندر سمیت اقلیتیوں کی عبادت گاہوں کی مرمت و تزئین و آرائش کیلئے فنڈز کے اجراء اور خاص طور پر
بابا گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کی تعمیر کے لیےبجٹ منظور کرنے پر وزیر اعظم عمران خان سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ بھی ادا کیا۔