وزیراعلیٰ پنجاب کی حرم نبوی کے امام سے ملاقات، روضہ رسول پر حاضری

0
64

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور مسجد نبوی ؐ میں نوافل ادا کئے –

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلقات عامہ پنجاب سے جاری ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور مسجد نبوی ؐ میں نوافل ادا کئے -وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے دعا کی-

وزیراعلیٰ پنجاب نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانو ں کے لئے بھی خصوصی دعا کی-وزیراعلیٰ نے حرم نبویؐ کے امام سے ملاقات کی اور کلیدبردارمسجد نبویؐ سے بھی ملے-

وزیراعظم عمران خان بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے لئے امریکا سے قبل سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے.

قبل ازیں رواں ہفتے سعودی عرب کے وفد نے وزیر توانائی کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وفد نے مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے ملاقات کی ، جس میں سعودی عرب کی جانب سے بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی وزیر توانائی نے پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے معاہدوں پرعمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستان میں پیٹرو کیمیکل ریفائری لگائی جائے گی جو کہ ایک بڑا اور اہم منصوبہ ہوگا

Leave a reply