امیتابھ بچن 80 سال کے ہو گئے

0
46

امیتابھ بچن کا شمار ہندوستانی سنیما کی تاریخ کے سب سے کامیاب اور بااثر اداکاروں میں ہوتا ہے۔بالی وڈ کے شہنشاہ کا فلمی کیرئیر پانچ دہائیوں سے زیادہ پر محیط ہے، انہوں‌نے 200 سے زائد فلموں‌میں کام کیا، اپنے پورے کیرئیر میں انہوں نے اپنی ہر فلم کے ساتھ تعریفیں سمیٹیں.انکی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومت ہند نے 1984 میں پدم شری، 2001 میں پدم بھوشن اور 2015 میں پدم وبھوشن سے نوازا۔ امیتابھ بچن اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ فلم پرڈیوسر اور ٹیلی ویژن پریزینٹر بھی ہیں. کون بنے گا کروڑ پتی شو کی میزبانی بھی کررہے ہیں.انہوں نے 1980 کی دہائی میں کچھ عرصے کے لیے سیاست میں بھی قدم رکھا۔حکومت فرانس نے انہیں 2007 میں اپنے اعلیٰ ترین

شہری اعزاز، نائٹ آف دی لیجن آف آنر سے نوازا۔امیتابھ بچن نے ایک ہالی ووڈ فلم، باز لوہرمن کی دی گریٹ گیٹسبی (2013) میں بھی کام کیا.امیتابھ بچن نے کیرئیر کا آغاز 1969 میں کیا. آغاز میں راجیش کھنہ کے ساتھ کام کیا ان کے ساتھ انکی فلم آئی آنند یہ فلم آج بھی اپنے پاور فل ڈائیلاگز اور امیتابھ بچن کی بہترین اداکاری کے لئے جانی جاتی ہے. کیرئیر کی شروعات کی ان کی پہلی 14 فلمیں فلاپ رہیں اسکے بعد انہوں نے سپر ہٹ فلموں‌کا دور دیکھا اور سٹار ڈم کا مزہ چکھا. ان کی مشہور فلموں میں ڈان، شعلے ، زنجیر ، شہنشاہ ، پا ، اگنی پتھ ، امر اکبر انتھنی ، خاکی ، شرابی ، باغبان ، ستے ستہ ، سلسلہ ، محبتیں، تریشول ، چپکے چپکے و دیگر کے نام قابل زکر ہیں.

Leave a reply