وزیراعلیٰ پنجاب سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات،حلقوں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی

باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد اور ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، حلقوں کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین قومی اسمبلی کو ان کے حلقوں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی
۔عثمان بزدار نے کہا کہ اراکین صوبائی اسمبلی کی طرح قومی اسمبلی کے اراکین بھی میرے ساتھی ہیں.ترقیاتی منصوبوں میں منتخب نمائندوں کی مشاورت شامل ہےحلقوں کے مسائل حل کرنا اور جاری ترقیاتی سکیموں کی جلد تکمیل اولین ترجیح ہے۔
تحریک انصاف کی حکومت سابق دور کی خرابیوں کو دور کر رہی ہے۔ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے دور ہو گیا۔ ماضی میں قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم سے ظلم کیاگیا۔ سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کیا۔ہماری حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔

نیا پاکستان عام آدمی کا پاکستان ہے۔مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے.ہم نعروں پرنہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے، اسے عبادت سمجھ کر نبھارہے ہیں۔

Shares: