باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کے لیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

درخواست ایڈووکیٹ عبدالوحید بلوچ نےلاہورہائیکورٹ میں دائر کی،درخواست میں الیکشن کمیشن،ریٹرننگ افسرکوفریق بنایاگیا ہے،

درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں‌ دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ عثمان بزدارپی پی 286 سے جیت کررکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ،عثمان بزادرنےکاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی کم مالیت ظاہرکی،عثمان بزدارحقائق چھپاکرصادق اورامین نہیں رہے،

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو نااہل قراردے،

واضح رہے کہ عثمان بزدار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 2018ء میں جمع کی گئیں دستاویزات میں اپنے اثاثوں کی مالیت 25 ملین روپے ظاہر کی۔ ان کے پاس 2.4 ملین مالیت روپے کے تین ٹریکٹر اور 3.6 ملین روپے مالیت کی دو گاڑیاں ہیں، سردار عثمان بزدار ایم اے ایل ایل بی ہیں، ان کا پیشہ ایڈووکیٹ اور زمیندارہ ہے۔ دستاویزات کے مطابق عثمان بزدار کے پاس 20 تولہ سونا اور 50 ہزار روپے کا فرنیچر ہے، جبکہ ان کے چار بینکوں میں اکائونٹس ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 3 انشورنس پالیسیاں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

شہبازشریف، احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم ترین شخصیت کرونا کا نشانہ بن گئی

پنجاب میں کرونا کے بعد ٹائیفائیڈ بخار زور پکڑ گیا،10 دن میں 20 ہزار مریض سامنے آ گئے

2018 میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اثاثوں کی تفصیلات میں تضاد سامنے آ یا تھا۔ دستاویزات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بیان حلفی میں اثاثوں کی مالیت سات لاکھ 61 ہزار بتائی ہے جبکہ فارم ب میں اڑھائی کروڑ روپے بتائی ہے۔ عثمان بزدار نے گزشتہ سال کے اثاثوں کی مالیت چار لاکھ بتائی ہے اور ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا ہے کہ انہوں نے 61 ہزار روپے انکم ٹیکس بھی ادا کیا۔

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات،کرونا کیسز،لاک ڈاؤن و دیگر امور پر ہوئی اہم گفتگو

Shares: