وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں خصوصی اجلاس

0
42

صوبائی سیکرٹری انرجی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو صوبے میں انرجی کے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی
انرجی سیکٹرکے جاری اورزیر تکمیل منصوبوں کا بغورجائزہ لیاگیا. پنجاب میں 50سے 100گھروں کیلئے سولر سسٹم پراجیکٹ لانے کی اصولی منظوری. پراونشنل گریڈسٹیشن قائم کر کے صنعتوں کوبراہ راست بجلی کی فراہمی کے پراجیکٹ تیارکرنے کی ہدایت.

کالا شاہ کاکومیں سولر وال پراجیکٹ کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری. بہاولپور میں سینٹر آف ری نیوایبل سولر انرجی ٹریننگ سینٹر اور ملتان میں سولر سینٹر آف ایکسی لینس فار سولر ٹیسٹنگ اینڈ ٹریننگ قائم ہوگا. .ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں سٹریٹ لائٹس،واسا،نکاسی و فراہمی آب کے منصوبوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائیگا، بجلی پیدا کرنے والے یونٹس کو خسارے سے نکال کر منافع میں لانا چاہتے ہیں، بجلی بچانے کیلئے سٹینڈرڈبلڈنگ کوڈپر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، سرکاری عمارتوں کے بجلی کے بلوں میں کمی لاکر بچت کی جائے، ہائیڈرو پاور پلانٹس میں اضافی جگہ پر سولر پلانٹس لگائے جائیں گے، تین گاؤں میں بائیو اورسولرتوانائی پر مشتمل ہائیڈور پاور سسٹم لگائے جائیں گے، پنجاب میں کوڑا کرکٹ سے 150میگاواٹ بجلی کی تیاری کے منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، جہاں بجلی نہیں وہاں سکولوں میں ترجیحی بنیادوں پر سولر سسٹم لگائے جائیں، قبائلی علاقوں کیلئے متبادل توانائی کے طورپر سولرٹیکنالوجی کو فروغ دیا جاے گااور شجرکاری کے فروغ اوردرختوں کو بچانے کیلئے سولر ٹیکنالوجی بہترین آپشن ہیں۔عثمان بزدار

اجلاس میں سیکرٹری انرجی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب اوردیگرحکام کی شرکت

Leave a reply