صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب کی وزیراعلیٰ پنجاب سے اہم امور پر بات۔

0
111

صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی۔ اراکین نے اپنے حلقوں کیلے مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔ عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کو اُنکے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اُنہو نے حکم دیا کے نمائندوں کے جائز کاموں میں کوئی آڑ نہ آئے۔
وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے عوامی نمائندوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ عثمان بزدار نے کہا کے میں صرف عوام کی خدمت کیلئے آیا ہوں اور عوامی خدمت کے مشن کو عبادت سمجھ کر مزید آگے بڑھاؤں گا- وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کے ہم کام کر رہے ہیں اور اپوزیشن شر پھیلا رہی ہے۔ پی ڈی ایم کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کے پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے۔

اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کا مسائل کے حل کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔ اراکین اسمبلی وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء پیرسید سعید الحسن شاہ، محمد اخلاق،معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی،ا راکین صوبائی اسمبلی فدا حسین وٹو،سید خاور علی شاہ اورسبین گل شامل تھے چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a reply