وزیراعلیٰ پنجاب نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی
وزیراعلیٰ پنجاب نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی
ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کی سرکردہ سیاسی شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں چیف آف کھیتران سردار حافظ اورنگزیب خان کھیتران، ن لیگ کے سابق ایم پی اے ممتاز خان بھٹو قیصرانی، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل جاوید اقبال قیصرانی، ضلع کونسل کے سابق ارکان اور چیئرمینوں نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر وزیر مملکت زرتاج گل، مشیر حنیف پتافی، ارکان اسمبلی احمد علی دریشک، شاہینہ کھوسہ، جاوید اختر لنڈ، سردار محی الدین خان کھوسہ، پارٹی رہنما سردار عبدالقادر کھوسہ، سردار جعفر خان بزدار اور دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر پسماندہ علاقے کی نمائندگی خود کرتا ہوں، اب انتظامیہ کے پاس کوئی ناجائز کام لے کر نہیں جاتا، لاہور میں پسماندہ علاقوں کا وکیل بن کر بیٹھا ہوں، دل چاہتا ہے عوام کا ہر کام کروں، جتنے وسائل میسر ہیں اتنے کام ضرور کر کے جاتا ہوں۔
ممتاز خان بھٹو قیصرانی اور جاوید اقبال قیصرانی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قیصرانی برادری وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کرتی ہے- چیف آف کھیتران سردار حافظ اورنگزیب خان کھیتران نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا-سردار حافظ اورنگزیب خان کھیتران نے اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سیاسی خدمات کو سراہا، جاوید اقبال قیصرانی کا کہنا تھا کہ دوستی نبھانی ہوتو عثمان بزدار سے سیکھیں –
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کی سرکردہ سیاسی شخصیات کی ملاقات pic.twitter.com/FRHjvXtUys
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 15, 2020
سرداراحمد علی دریشک کا کہنا تھا کہ کھیتران قبیلے،قیصرانی برادری اور ضلع کونسل کے سابق ارکان کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں -پی ٹی آئی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سیاسی اور عوامی خدمات کی وجہ سے مضبوط ہو رہی ہے –
امداد پروگرام کے تحت کتنے خاندانوں میں رقم تقسیم کر چکے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا دعویٰ
وزیراعلیٰ پنجاب نے زرتاج گل کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان میں کیا اہم منصوبوں کا افتتاح
بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی
پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کہ سیاست کو کرپشن سے پاک کیا ہے، کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، پنجاب کا کلچر بدل گیا ہے۔
کوہ سلیمان کی پہاڑیوں میں تاریکی کا خاتمہ،ترقی کے روشن سفرکا آغاز ہو گیا، وزیراعلیٰ پنجاب