وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اورنج ٹرین کا افتتاح کر دیا
باغی ٹی وی : وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اورنج ٹرین کا افتتاح کر دیا، زندہ دلان کیلئے کل سے کھولنے کا پلان ہے۔ تقریب میں عاصم سلیم باجوہ اور چینی سفری بھی شریک ہیں۔
27 کلومیٹر ٹریک پر 26 اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک ٹرین چلے گی جس کا کرایہ 40 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 24 ایلی ویٹیڈ ،2 انڈر گراؤنڈ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ ٹرین صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے 8 بجے تک چلے گی۔
لاہور میں منصوبہ ایک لیکن جشن دو منائے گئے، آج اورنج لائن ٹرین کے 2 افتتاح ہوئے۔ ایک افتتاح پنجاب حکومت کی جانب سے کیا گیا اور دوسرا مسلم لیگ ( ن) نے کیا۔ اورنج لائن ٹرین کا لیگی افتتاح جین مندر چوک پر واقع انارکلی سٹیشن پر ہوا جس میں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور ملک پرویز نے شرکت کی۔
منصوبے کا معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان مئی 2014 میں ہوا تھا، پی سی ون کے مطابق ٹرین منصوبہ 27 ماہ میں مکمل ہونا تھا تاہم یہ منصوبہ 60 ماہ کے عرصہ میں مکمل ہوا۔ اورنج ٹرین کے 11 تاریخی مقامات پر 16 ماہ تک تعمیراتی کام بند رہا۔
ن لیگی رہنما ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کوئی بھی سازش اورنج لائن منصوبہ نہ روک سکی، چینی اور آٹا چوروں کا وقت پورا ہوگا، یہ جلد جانے والے ہیں۔ سعد رفیق نے کہا کہ اورنج ٹرین بنانے والے جیلوں میں ہیں، شہباز شریف کو اپنے بڑے بھائی سے بے وفائی نہ کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔