وزیراعلیٰ پنجاب سے احسن اقبال کی ملاقات،عمران نیازی کے جا نے پر عوام خوش ہے،حمزہ

0
44

وزیراعلیٰ پنجاب سے احسن اقبال کی ملاقات،عمران نیازی کے جا نے پر عوام خوش ہے،حمزہ
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورعمومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے وفاقی وزیر احسن اقبال کا شکریہ ادا کیا ،

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کا وزیراعلیٰ بننا خوش آئند ،عوامی مسائل ترجیحاًحل ہوں گے،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کرنے آئے ہیں اورحل کر کے دم لیں گے،عوام کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتے،عمران نیازی کی صورت میں ملک پر فتنہ مسلط تھا،عمران نیازی کے جا نے پر عوام خوش ہے،

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج پاکپتن کا دورہ کرینگے وزیر اعلیٰ (ن)لیگ کے ایم پی اے میا ں نوید علی کی رہائش گاہ جائیں گے حمزہ شہباز میاں نوید علی سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کرینگے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز دربار بابا فرید پر حاضری دینگے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کرینگے

قبل ازیں حمزہ شہباز کی حلف برداری کا معاملہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی انٹرا کورٹ اپیل پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 5رکنی لارجر بینچ جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں تشکیل دیدیا،بینچ میں جسٹس شاہد جمیل ،جسٹس شہرام سرور ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ لارجر بینچ میں شامل ہیں ،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے چیف جسٹس سے فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

Leave a reply