وزیراعلیٰ پنجاب سے معروف کوہ پیما ساجد علی سد پارہ کی ملاقات

0
48

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے معروف کوہ پیما ساجد علی سد پارہ کی ملاقات، ”کے ٹو کلین اپ“ مہم کیلئے 15 لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں معروف کوہ پیما ساجد علی سد پارہ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے ساجد علی سدپارہ کی کوہ پیمائی میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور ”کے ٹو کلین اپ“ مہم کے لئے 15 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساجد علی سدپارہ نے بغیر آکسیجن کے ٹو سر کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ساجد علی سدپارہ جیسے باہمت نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں۔ کوہ پیمائی بلند ہمت نوجوانوں کاکھیل ہے اور میں آپ کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پہاڑ بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ قدرتی ماحول برقرار رکھنے کے لئے ”کے ٹو کلین اپ“ مہم کو پورا سپورٹ کرتے ہیں۔ ساجد علی سدپارہ نے کہا کہ کوہ پیمائی کے فروغ اور کے ٹو کلین اپ مہم کے لئے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا تعاون قابل تحسین ہے۔ ”کے ٹو کلین اپ“ مہم کے تحت کیمپ 4 سے بیس کیمپ تک ویسٹ ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کوہ پیمائی کے فروغ کے لئے کے ٹو کی صفائی کی مہم شروع کر رہے ہیں۔ مقامی اور انٹرنیشنل کوہ پیماؤں کے ساتھ مل کر کے ٹو کو کلین کیا جائے گا۔

24 سالہ کوہ پیما ساجد علی سدپارہ دو مرتبہ آکسیجن کے بغیر کے ٹو سر کر چکے ہیں اور نیپال میں مناسلو چوٹی سرکرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ ساجد علی سد پارہ گشہبرون چوٹی ساڑھے تین دن میں سر کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ کوہ پیما سا جد علی سد پارہ نے کے ٹو کو کلین مہم کیلئے گرانٹ کے اعلان پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا۔ سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر اور کوہ پیما محمد علی بھی اس موقع پر موجود تھے

کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

دنیا کے سب سے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ علی سدپاہ کے نام

علی سدپارہ کی موت، جہانگیر ترین نے کیا کن جذبات کا اظہار؟

Leave a reply