باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس تھانہ بستی ملوک نے ایک ہفتہ قبل پی ٹی آئی رہنما اور وزیراعلٰی شکایت سیل ملتان کے چیئرمین طاہر حمید قریشی کے اندھے قتل کو ٹریس کر کے مرکزی ملزم محمد حارث اور دیگر 2 ساتھیوں کے گرفتار کرلیا ، مقتول کے اپنے ہی دوست حارث نے کاروبار پر قبضہ کرنے کے لالچ میں آکر ساتھیوں کے ساتھ منصوبہ بندی کر کے قتل کیا ملزم نے قتل کے بعد ڈکیتی مرڈر کا ڈرامہ رچایا۔
مورخہ 14.10.22 کو تقریبا 08:54 بجے رات پولیس تھانہ بستی ملوک کو اطلاع موصول ہوئی کہ کسی نے میرے بھائی کے سر میں گولی مار دی ہے اور وہ شدید زخمی ہے وقوعہ کی اطلاع موصول ہونے پر مقامی پولیس سمیت سینئر افسران موقع پر پہنچے ، پولیس نے بروقت کاروائی شروع کر دی مضروب پی ٹی آئی رہنما طاہر حمید قریشی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ملتان پولیس نے چند روز قبل قتل ہونے والے سیاسی جماعت کے راہنما کے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مقتول کے دوست نے کاروبار پر قبضہ کرنے کے لالچ میں ساتھیوں سمیت قتل کی واردات کی اور اسے ڈکیتی کا رنگ دیا۔ آئی جی پنجاب نے ملتان پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا pic.twitter.com/ckCKrA867g
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) October 22, 2022
سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے جلد ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال کی زیر نگرانی ملزمان کی گرفتاری ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ایس پی صدر ڈویڑن سلمان لیاقت کی سربراہی میں ڈی ایس پی مخدوم رشید راو محمد سلیم ، ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک راجہ محمد الطاف ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر شفیق احمد انچارج چوکی لاڑ ، سی آئی اے ٹیم ، سی آر او ٹیم اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
مورخہ 14.10.22 کو مقتول کے حقیقی بھائی صدیق عمر کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 990/22 مورخہ 14.10.22 بجرم 392/302 ت پ تھانہ بستی ملوک درج کیا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بروز وقوعہ تقریبا 08:00 بجے رات وہ اپنے بھائی طاہر حمید قریشی کے ہمراہ گلزیب کالونی سے اپنے فارم ہاوؑس بلی والا کے لئے نکلے جوں ہی بلی والا لنک روڈ پر اترے تو تھوڑا فاصلہ پر مسجد قبا کے قریب 2کس نامعلوم اشخاص موٹرسائیکل ہنڈا 125 بلا نمبری پیچھے تیز رفتاری سے آئے اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر طاہر حمید قریشی مقتول پر فائر کر دیئے جو زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
مورخہ 14.10.22 کو مدعی کے بیان پر گاڑی چلانے والے ڈرائیور،سیکیورٹی کمپنی کے سپروائزر محمد حارث ولد محمد ریاض قوم آرائیں سکنہ ممتاز آباد ملتان کو نامزد کیا گیا جس کو آج مورخہ 22.10.2022 تقریباً 9:00بجے دن حسب ضابطہ گرفتار کر کے انٹیروگیشن کی جس نے انکشاف کیا کہ عرصہ تقریبا 15/16 سال سے مقتول طاہر حمید سے دوستانہ تعلقات تھے بعد ازاں مقتول کی سکیورٹی کمپنی میں بطور سپروائزر کام کرنا شروع کردیا مقتول طاہر حمید قریشی کے بزنس میں اس کے ساتھ رہتا تھا چونکہ مقتول طاہر حمید قریشی کے تمام کاروباری معاملات کو اچھی طرح سمجھتا تھا مقتول طاہر حمید قریشی اس پر اندھا اعتبار کرتا تھا کاروبار کے منافع کو دیکھتے ہوئے اس میں لالچ پیدا ہوگئی اور اس کے کاروبار پر قبضہ کرنے کے لیے 3 ماہ قبل مقتول طاہر حمید قریشی کو جان سے مارنے کا پروگرام بنایا میرا دوست جو کہ موبائل مارکیٹ ممتاز آباد میں کام کرتا تھا اس سے عمران مگسی نامی دوست کی معرفت تعارف ہوا جس کو تقریبا ایک سال قبل رقم مبلغ 1 لاکھ روپے بطور انوسٹمنٹ دیئے بعد ازا اپنے دوست کو اعتماد میں لے کر مزید رقم کا لالچ دے کر اسے مقتول طاہر حمید قریشی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تقریبا 1 سے 2 ماہ میں محمد حارث اپنے دوست کو مقتول طاہر حمید قریشی کو قتل کرنے کے لیے 5/6 مرتبہ اس کی لوکیشن سے آگاہ کرتا رہا لیکن موقع نہ ملنے کی وجہ سے میرا دوست مقتول طاہر حمید قریشی کو قتل کرنے میں ناکام رہا۔
بروز وقوعہ تقریبا 06:30 بجے شام مقتول طاہر حمید قریشی اپنے ملازم دوست محمد حارث کے ساتھ اپنے دفتر واقع گلزیب کالونی موجود تھے اور تقریبا 07:30 بجے شام مقتول طاہر حمید قریشی نے ایک موبائل لوکیشن ٹریس کرنے کے لیے محمد حارث کے ہمراہ کمہاراں والا گئے گاڑی محمد حارث نے چلائی چوک کمہاراں والا سے محمد حارث نے اپنے موبائل سے اپنے ساتھی ملزم کے واٹس ایپ پر لوکیشن سینڈ کی جس پر اس کے ہمرائی ساتھی ملزم نے اپنے دیگر ایک ساتھی ملزم کے ہمراہ منصوبہ کے تحت موٹرسائیکل پر لوکیشن کے مطابق بہاولپور چوک آگیا جونہی مقتول طاہر حمید قریشی اور محمد حارث گاڑی پر طاہر بہاولپور چوک پر پہنچے جہا ں پر محمد حارث نے مٹھائی کی دکان سے پانی کی بوتل لی جہاں پر اسکے ساتھی ملزم اور محمد حارث نے ایک دوسرے کو دیکھا محمد حارث اور مقتول طاہر حمید قریشی بہاولپور بائی پاس سے فارم ہاوس بلی والا کے لیے روانہ ہوئے جنہوں نے اپنے دونوں موبائل فون بند کردیئے اور کار کا پیچھا کرتے ہوئے اڈا پیر اسماعیل سے بلی والا فارم ہاؤس کی طرف لنک روڈ پر واقع زیر تعمیر مسجد قباء کے ساتھ ہی منصوبہ بندی کے تحت اسکے ہمرائی ملزم اور اسکے ساتھی نے گاڑی کو کراس کر کے موٹرسائیکل گاڑی کے سامنے گھڑی کر دی جہاں محمد حارث نے بریک لگا کر گاڑی سے نیچے اتر آیا اور گاڑی کی ہیڈ لاٹس بند کردیں اسکے ہمرائی ملزمان نے بائیں سائڈ سے نیچے اتر کر مقتول طاہر حمید قریشی سے اس کے 2عدد موبائل چھینے اور ایک فائر طاہر حمید قریشی کے دائیں بازو پر مارا اسی اثنا میں محمد حارث نے اپنا پسٹل نکال کر ڈرائیور سیٹ پر بیٹھ کر مقتول طاہر حمید قریشی کو گاڑی کے اندر سے دو فائر کیے جو اس کے چہرے پر دائیں جانب لگے جس کے فوری بعد محمد حارث نے اپنا موبائل بھی اپنے دوست اور اسکے ساتھی کو دے دیا جو دونوں موٹرسائیکل پر بیٹھ کر موقع سے فرار ہوگئے بعد میں دوران ڈکیتی فائر لگنے کا ڈرامہ رچاتے ہوئے پیسوں کی لالچ میں آکر اپنے قریبی دوست / مالک کو موت کی گھات اتار دیا۔
خصوصی ٹیم نے شب و روز محنت کر کے محمد حارث کو ٹریس کر کے اسکی نشاندی پر دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرکے اندھے قتل کو ٹریس کیا ملزمان کے خلاف کاروائی حسب ضابطہ جاری ہے۔سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے کارروائی میں شامل تمام پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور ان کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
اداروں کے خلاف تنقید کرنے والے یوٹیوبر نے معافی مانگ لی کہا نادم ہوں
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا