مزید دیکھیں

مقبول

پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل:وزیراعظم نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پورٹ قاسم اراضی...

ڈیرہ غازی خان : میڈیسن اسکینڈل،حکومتی یوٹرن، دباؤ یا پردہ پوشی؟ اصل مجرم کون؟

ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی رپورٹ)میڈیسن اسکینڈل،حکومتی یوٹرن،...

ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ مل گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90...

وزیراعلیٰ سندھ کا جبران ناصر کی گمشدگی پر اظہار تشویش

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جبران ناصر کی گمشدگی پر اظہار تشویش کیا ہے،

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو جبران ناصر کی جلد بازیابی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی،

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جبران ناصر ایڈووکیٹ کے اغواء کی شدید مذمت کی اورکہا کہ جبران ناصر کو گزشتہ رات اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر جاتے ہوئے 15 مسلح افراد نے اغواء کیا،آئی جی سندھ اور دیگر ادارے جبران ناصر کے اغواء کی تحقیقات کریں ،جبران ناصر کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے ،جبران ناصر کے اغواء میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے ،اگر جبران ناصر کو بازیاب نا کرایا گیا تو بار ایسوسی ایشن آئندہ کہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ،

دوسری جانب جبران ناصر کی گمشدگی کیخلاف انکی اہلیہ نے مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست تھانے میں دے دی ہے، درخواست تھانہ کلفٹن میں دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیفنس فیز 5 کے قریب سے گزرتے ہوئے ہماری گاڑی سفید ڈبل کیبن سے ٹکرائی سلور رنگ کی دوسری گاڑی نے ہماری گاڑی کا آگے سے راستہ روکا اور دونوں گاڑیوں میں تقریباً 15 مسلح افراد تھے،مقدمہ درج کیا جائے تا ہم منشا پاشا کا کہنا ہے کہ پولیس میری درخواست پر مقدمہ درج نہیں کر رہی مقدمہ درج کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کروں گی

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ جبران ناصر سے متعلق درخواست موصول ہوئی ہے کلفٹن تھانے میں اغوا کی دفعہ کے تحت منشا پاشا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے

آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan