وزیراعظم سے ملاقات، وزیراعلیٰ سندھ کا مردم شماری پرشدید تحفظات کا اظہار

0
38
sindh

وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے مردم شماری پر سندھ کے شدید تحفظات کا اظہارکر دیا ،وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری میں گننے والے افراد کی روزانہ کی بنیاد پر معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے سندھ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی، وزیراعظم نے احسن اقبال کو سندھ حکومت کے ساتھ بیٹھ کر مردم شماری کےمسائل حل کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام کو درست گنا جائے، ماضی میں سندھ کو کم گناگیا جس کی وجہ این ایف سی سمیت دیگر فنڈز کم ملے کراچی ملک کو چلاتا ہے اس کو کم گننے نہیں دینگے

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہے۔ تھر کول کے منصوبے سے نہ صرف ملک میں توانائی کی ضرورت پوری ہو گی بلکہ علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلی

Leave a reply