سندھ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ قیمتی جانوں، کچے اور پکے گھروں، سڑکوں، نکاسی آب اور سیوریج کے نظام سمیت تمام نقصانات کا جائزہ لیں-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کو جعلی نمبر لپیٹس والی گاڑیوں کو ضبط کرنے اور ان کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔
پاکستان آسیان اقتصادی رابطہ فورم کا اجلاس،تجارتی تعلقات بہتر بنانے کیلئے مشاورت
کابینہ نے دیہات میں بجلی کے لیے سولر ٹیکنالوجی جیسےتوانائی کے متبادل حل فراہم کرنے کے لیے محکمہ توانائی کی تجویز کی منظوری دی’چلڈرن آف ایڈم’ نامی ایک این جی او کی درخواست پر کراچی کے علاقے دیہہ کونکر میں ‘نیورو سائیکاٹرک سینٹر’ کے قیام کے لیے 10 ایکڑ اراضی الاٹ کرنے کی منظوری دی قیمت طے کرنے والی کمیٹی نے زمین کی مارکیٹ قیمت ایک کروڑ 30 لاکھ روپے فی ایکڑ مقرر کی تھی تاہم کابینہ نے مارکیٹ قیمت کے 50 فیصد یعنی 65 لاکھ روپے فی ایکڑ کے حساب سے اس کی منظوری دی۔
صوبائی کابینہ نے صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو جانی نقصانات، مکانات، فصلوں، سڑکوں اور سیوریج سسٹم کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت کی تاکہ متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جا سکے۔
ملک بھرمیں پبلک ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال،عوام کو مشکلات کا سامنا
کابینہ کو بتایا گیا کہ مون سون کی شدید بارشوں نے صوبے کے شہری اور دیہی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے پیپلز بس سروس کے ساتوں روٹس کی سڑکیں اور نکاسی آب کا نظام مختلف مقامات پر خراب ہو گیا ہے، سڑکوں اور نکاسی آب کے نظام کی مرمت سے حال ہی میں شروع کی گئی بس سروس کو ہموار انداز میں چلانے میں مدد ملے گی۔
وزیراعلیٰ نے محکمہ بلدیات کو ہدایت کی کہ کراچی اور دیگر اضلاع کی تمام تباہ شدہ سڑکوں، سیوریج لائنوں کی مرمت کی جائےوزیراعلیٰ نے صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ قیمتی جانوں، کچے اور پکے گھروں، سڑکوں، نکاسی آب اور سیوریج کے نظام سمیت تمام نقصانات کا جائزہ لیں علاوہ ازیں کابینہ نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور واٹر بورڈ کے ذریعے مرمتی کاموں کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔
پیپلز پارٹی نے کیا تحریک انصاف کی رجسٹریشن منسوخ کرنیکا مطالبہ
وزیراعلیٰ کے مشیر برائے زراعت منظور وسان کا کہنا تھا کہ کھجور کی فصلیں کٹائی کے لیے تقریباً تیار تھیں لیکن خیرپور میں شدید بارشوں نے انہیں بہا دیا اور کھجور کے کاشتکاروں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا، انہوں نے صوبے میں خریف کی دیگر فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا معاملہ بھی اٹھایا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے معاوضے کے حصول کے لیے رابطہ کرنے کے علاوہ صوبائی حکومت اپنے وسائل سے بھی متاثرہ افراد کی مدد کرے گی-
وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کابینہ کو بتایا کہ حیدرآباد پریس کلب کو 75 ایکڑ اراضی دی گئی، کلب باڈی نے درخواست کی ہےکہ رجسٹریشن فیس اور دیگر ٹیکسوں سے استثنیٰ دیا جائے استثنیٰ دینے کا کوئی بندوبست موجود نہیں لہٰذا تجویز دی گئی کہ کابینہ پریس کلب کو ان کے ٹیکس کی ادائیگی کے لیے گرانٹ دے جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔
کابینہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط کی تعمیل میں حکومت کی جانب سے 31 اسکولوں اور 22 مدارس سمیت 53 تعلیمی اداروں کو چلانے کے لیے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کے تحت 7 رکنی انتظامی بورڈ تشکیل دینے کی تجویز کی منظوری بھی دی، ان تعلیمی اداروں کو چلانے کی ذمہ داری انتظامی بورڈ کو سونپی گئی ہے۔