وزیر اعلیٰ سندھ کی دعا منگی کیس کےملزم کے فرار ہونے کے واقعہ پر سخت کاروائی کی ہدایت

0
52

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کا پولیس حراست سے فرار ہونے کا نوٹس لے لیا-

باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی اور کیا کہ ملزم زوہیب قریشی کو فوری گرفتارکرکے رپورٹ دی جائے-

ملزم زوہیب قریشی کو کل عدالت میں پیش کیاگیاتھا حاضری کے بعد پولیس کے ساتھ خریداری کے بہانے ملزم مارکیٹ سے فرار ہوا ،ملزم زوہیب قریشی کو واپس جیل پہنچانے کی ذمہ داری ہیڈ کانسٹیبل نوید اور کانسٹیبل ظفر کی تھی-

دعا منگی کیس کا مرکزی ملزم زوہیب قریشی فرار ہو گیا

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر دونوں پولیس اہلکاروں ،نوید اور ظفر کو گرفتار کرکے لاک اپ کیا گیا ہے وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایس پی کورٹ پولیس اعظم درانی کو فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت کی-

وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کی جارہی ہےمقدمہ اے ایس آئی محمد خالد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا مقدمے میں کہا گیا کہ پولیس اہلکار ملزم کو عدالت سے پرائیوٹ گاڑی میں جیل لےکر جا رہے تھے، ملزم نے طارق روڈ سے شاپنگ کرنے کا کہا تو مال لے گئے ملزم زوہیب علی قریشی موقع پاکر ڈالمن مال سے فرار ہوگیا-

کرپشن کیس: سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو سزا سنا دی گئی

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس پارٹی تشکیل دے دی ڈی آئی جی ایسٹ اور سی آئی اے کے اہلکارروں پر پولیس پارٹی گرفتاری عمل میں لائے گی-

دوسری جانب غفلت برتنےوالے گرفتار دو پولیس اہلکاروں کو عدالت میں پیش کر دیا گیا گرفتار اہلکاروں میں نوید اور حبیب ظفر شامل ہیں عدالت نے ملزمان کو پیر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی-

یا د رہے کہ دعا منگی کی اغوا کا واقعہ دسمبر 2019 میں پیش آیا تھاملزم زوہیب قریشی کو ایک کیس میں 3 سال کی سزا اور جرمانہ عائد ہوچکا ہے-

کشمیر اور یمن میں مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا احتجاج

Leave a reply