وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس، پانچ رکنی کمیٹی قائم
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس، پانچ رکنی کمیٹی قائم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس ہوا،اجلاس میں چیف سیکریٹری سید ممتاز علی شاہ، شرجیل انعام میمن، امداد پتافی، شمیم ممتاز، محمد علی عزیز، حسنین مرزا، کرامت علی، بیریسٹر حیا امام، روبینہ بروہی، جھامت مل، قربان علی ملانو، آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی شریک ہوئے.
ایجنڈا پر سالانہ پالیسی پلان، وہ شکایات جو کمیشن نے وصول کی ہیں، ضلعی سیفٹی کمیشن کا قیام، کمیشن کے قوائد و ضوابط، کمیشن کے لیے بجٹ اور سیکریٹریٹ کا قیام شامل تھے.
اجلاس میں کمشین نے 5 ممبران پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ،کمیٹی میں 3 ایم پی ایز بیریسٹر حسنین وہاب، امداد پتافی اور شمیم ممتاز، 2 آزاد ممبران کرامت علی اور حاجی ناظم شامل ہیں،یہ کمیٹی کمیشن کے قواعد و ضوابط پر غور کرکے رپورٹ پیش کرے گی
آئی جی سندھ نے 23 پولیس افسران کے خلاف 2019 کی تحقیاتی رپورٹ پیش کی ،آئی سندھ نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ یا اسٹیٹمنٹ آف الیگیشن بناکے بھیجی گئی ،ان تحقیقات میں پی ایس پی گریڈ بی ایس 21 کے افسر غلام سرور جمالی ، ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد (رٹارئرڈ) کے خلاف بداخلاقی کی رپورٹ چیف سیکریٹری کو جولائی 2019 کو بھیجی ،پرویس عمرانی، بی ایس 19، ایڈیشنل آئی جی کرائم برانچ کے خلاف الزامات سیکریٹری داخلہ کو جولائی 2019 کو بھیجے گئے
اظفر مہیسر بی ایس 19، ایس ایس پی ایسٹ کے خلاف الزامات کی اسٹیٹمنٹ محکمہ داخلہ کو ڈسمبر 2019 میں بھیجی ،ذوالفقار شاہ (رٹائرڈ پی ایس پی بی ایس20) آر پی او سکھر کے خلاف الزاماتی اسٹیٹمنٹ چیف سیکریٹری کو ڈسمبر 2019 کو بھیجے گئے ،اعتزاز گوریا، پی ایس پی بی ایس 19 ڈی پی او سکھر کے کلاف الزاماتی اسٹیٹمنٹ سیکریٹری داخلہ کو ڈسمبر 2019 میں بھیجے ،جاوید بلوچ، پی ایس پی بیس 18 ، ایس ایس پی میرپورخاص کے الزامات بیان سیکریٹری داخلہ کو ڈسمبر 2019 میں بھیجے
اعجاز ہاشمی پی ایس پی گریڈ بی ایس 18 کے خلاف اسٹیٹمنٹ آف الیگیشن سیکریٹری داخلہ کو اکتوبر 2019 کو بھیجے ،طاہر نورانی ، ایس پی گلشن ڈویزن کے کلاف بداخلاقی کی تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکریٹری کو بھیجے ،کامران راشد، پی ایس پی بی ایس 18 کے خلاف اسٹیٹمنٹ آف الیگیشن سیکریٹری داخلہ کو اکتوبر 2019 کو بھیجے ،انور خان ایس ایس پی ملیر (رٹائرڈ) کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکریٹری کو جنوری 2018 کو بھیجی ،سرور ابڑو، بی ایس 18، پرنسپل ایس سی ٹی سی سکرنڈ کے خلاف اسٹیٹ آف الیگیشن اکتوبر 2019 کو سیکریٹری داخلہ کو بھیجی
سندھ حکومت کے آئی جی سندھ پر الزامات کے بعد کلیم امام بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟
آئی جی سندھ کے تبادلے پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اسمبلی میں اہم بیان، کیا کہا؟
سندھ حکومت کی خواہش رہی ادھوری، میں کہیں نہیں جا رہا، آئی جی سندھ نے کیا اعلان
آئی جی سندھ کلیم امام کی ایک سال میں شاندار کارکردگی رپورٹ سامنے آ گئی
آئی جی سندھ کا تبادلہ کیوں نہیں ہو رہا؟ وزیراعلیٰ سندھ نے پھر لکھا وزیراعظم کو خط
خالد کورائی پی ایس پی ، ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ کے خلاف الزامات کی اسٹیٹمنٹ چیف سیکریٹری کو بھیجی ،ایس پی نثار چنا، ڈی آئی جی آر آر ایف فارق اعظم، ایس پی سی ٹی ڈی حیدرآباد یعقوب علمانی، ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی کراچی مرتضیٰ بھٹو الطاف لغاری، فہیم فاروقی ڈی ایس پی، نیئر ڈی ایس پی، دوست محمد منگریو ڈی ایس پی، زاہد ڈی ایس پی کے خلاف بھی تحقیقاتی رپورٹیں بھیجی گئیں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کمیشن کا کام نہیں کہ وہ آئی جی سے ٹوئر پروگرام پوچھے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسکو چھوڑدیں،سالانہ پالیسنگ پلان کابینہ منظور کرے گی،ڈرافٹ پلان کمیشن کے ذریعے موصول ہوچکا ہے،