وزیراعلیٰ سندھ نے قیدیوں کی سزاؤں میں90 روز کی معافی دے دی
وزیراعلیٰ سندھ نے قیدیوں کی سزاؤں میں90 روز کی معافی دے دی
باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ سندھ نے عیدالاضحی یوم آزادی کے موقع پرقیدیوں کی سزاؤں میں90 روز کی معافی دی
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عیدالاضحی اور یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں90 روز کی معافی دی ہے۔اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا
اس سے قبل پنجاب حکومت نے قیدیوں کی سزا میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا . وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید پر قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کی سزاؤں میں معافی کا نوٹیفکیشن جاری کیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے فیصلے سے تقریباً ایک ہزار قیدیوں کی سزائیں معاف ہوں ہوئیں، انسداد دہشتگردی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کے علاوہ 6 ماہ سے کم سزا والے قیدی سی آر پی سی کی دفعہ 401 کے تحت سزاؤں میں معافی کے حقدار ہوں گے۔
عثمان بزدار کے فیصلے کے مطابق 75 فیصد سے زائد سزا کاٹنے والی قیدی خواتین جن کو ماضی میں سزا نہ ملی ہو ان کو بھی سزاؤں میں معافی ملے گی ایک سال قید یا کم سزا کے تحت جیلوں میں بند خواتین اور بچوں کی سزائیں بھی معاف کردی جائیں گی۔
جرمانے اور دیت وغیرہ ادا کرنے کی استطاعت نہ رکھنے والے ایسے قیدی جو اپنی سزائیں پوری کرچکے ہیں ان کی سزائیں بھی معاف کرنے کا فیصلہ کیا تھا.