آئمہ بیگ کا عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود کارکنوں کو خراج تحسین

0
43

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکارہ نے لکھا کہ وہ پاکستان میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کو سلام پیش کرتی ہیں۔


گلوکارہ نے لکھا کہ ان مردوں اور عورتوں کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے کیونکہ یہ لوگ اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر ہماری جانوں کی حفاظت کررہے ہیں۔

آئمہ بیگ نے لکھا کہ یہ ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں۔

گلوکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ برائے مہربانی طبی عملے کی وارننگ پر توجہ دیں اور اس عید پر محفوظ رہیں اور احتیاط برتیں۔

ایک دوسرے سے حسن سلوک سے پیش آئیں اور غیرمشروط محبت کریں

شوبز ستاروں کی جانب سے عید کے پرمسرت موقع پر مداحوں کے لئے پیغام

Leave a reply