وزیراعلیٰ کا پی ڈی ایم اے آفس کا دورہ ،ملازمین کو خوشخبری سنا دی
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ہیڈ آفس آمد ہوئی ہے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مون سون سیزن اور ممکنہ سیلاب کی صورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کنٹرول روم کے ذریعے موسم اور دریاؤں کی صورتحال کے حوالے سے معلومات کے حصول کے جدید نظام کا مشاہدہ کیا وزیراعلیٰ نے موسم کی پیشگی اطلاعات کے سسٹم کا معائنہ کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پی ڈی ایم اے کے ڈیش بورڈ کا بھی جائزہ لیا اور موسم کی صورتحال کے بارے میں اپ ڈیٹ حاصل کی
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس بھی ہوا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مون سون سیزن اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے اور امدادی سرگرمیوں کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پی ڈی ایم اے کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کی، اور کہا کہ موسم کی صورتحال کے ساتھ دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج کو تسلسل کے ساتھ مانیٹر کیا جائے۔پی ڈی ایم اے میں قائم کنٹرول روم صورتحال پرنظر رکھے-کسی بھی نا گہانی صورتحال میں متعلقہ محکموں او رادارے اپنا ہنگامی پلان بھی تیار رکھیں -متعلقہ وفاقی و صوبائی محکمو ں کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن یقینی بنائی جائے-اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات جلد مکمل کئے جائیں -پنجاب حکومت نے لاہور میں بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنانے کا کام شروع کیا ہے۔لارنس روڈ پر انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک مکمل ہو چکا ہے۔الحمرا کے قریب بننے والے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔لاہور میں مزید 4 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پی ڈی ایم اے سٹاف کیلئے دو ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ پی ڈی ایم اے اپنے ویئر ہاؤسز میں ضروری آلات او رسامان کی دستیابی یقینی بنائے-ڈی واٹرنگ سیٹ فنکشنل رکھے جائیں -اضلاع میں سانپ کے کاٹنے کے علاج کی میڈیسن وافر مقدار میں موجود ہونی چاہیئے محکمہ موسمیات موسم کی صورتحال کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ پیش کرے -دریاؤں کے کیچمنٹ ایریاز میں ہونے والی بارشوں کی ڈیلی رپورٹ مرتب کی جائے- پی ڈی ایم اے کو درکار وسائل کی فراہمی کی ذمہ داری پوری کی جائے گی۔اجلاس میں مون سون سیزن کے پیش نظر ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تیاریوں و انتظامات کاجائزہ لیاگیا اربن فلڈنگ کے خدشے کے حوالے سے شہرو ں میں ضروری انتظامات پر غور کیا گیا ،صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے میاں خالد محمود، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری آبپاشی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے