وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے احسن اقدام

0
43

وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے احسن اقدام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے اور مستقل ریلیف دینے کیلئے احسن اقدام سامنے آیا ہے

پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی ختم کر کے سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی وزیراعلیٰ عثمان بزدار اتھارٹی کے پیٹرن انچیف اورصوبائی وزیر صنعت چیئرپرسن ہوں گے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سہولت بازاروں میں کسان پلیٹ فارم بھی لگائے جائیں گے۔ کسان پلیٹ فارم کے ذریعے کاشتکار اپنی اشیاء براہ راست فروخت کرسکیں گے۔ سہولت بازار اتھارٹی صوبہ بھر میں سہولت بازاروں کے قیام کو یقینی بنائے گی۔ سہولت بازاروں کا دائرہ کار ہر ضلع اورہر تحصیل تک بڑھایا جائے گا۔ یہ بازار سال کے 365دن فنکشنل رہیں گے۔ عوام کو مہنگائی سے نجات ملے گی اورحقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔ اتھارٹی صوبہ بھر میں 400سے زائد سہولت بازار قائم کرے گی۔ سستے سہولت بازاروں میں آٹااوردیگراشیاء ضروریہ نوٹیفائیڈ ریٹ پر دستیاب ہوں گی۔ سستے سہولت بازاروں میں اشیاء ضروریہ سرکاری نرخوں پرملیں گی۔عوام کو ریلیف دینے اورپرائس کنٹرول کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

وزیراعلیٰ عثما ن بزدار نے سستے سہولت بازاروں کیلئے اضلاع میں اراضی کی نشاندہی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی،اور کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے جو کچھ ممکن ہوا وہ کرتی رہے گی۔ عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے۔عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے

وزیراعظم سے آرمی چیف کے بعد ایک اور اہم شخصیت کی ملاقات، لاہور سے کس کو ہنگامی طور پر طلب کر لیا گیا؟

ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”

مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا

اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن میں کون ابھی تک پیش نہ ہوا؟

ہم دیکھیں گے آپ کا وزیراعلیٰ اور اسپیکر کب تک کرسی پر بیٹھیں گے،بلاول

پنجاب کی بیٹیاں چار روز سے دن رات کھلے آسمان تلے لاہور کی سڑکوں پر،بزدار کو ہوش نہ آیا

بزدار بڑا کھلاڑی نکلا،کس جماعت کی بڑی وکٹ گرا لی ؟

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سہولت بازار اتھارٹی کے قیام اور سہولت بازاروں کا دائرہ کار بڑھانے کا جائزہ لیا گیا ،صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری،سیکرٹری صنعت،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

Leave a reply