وزیر اعلی پنجاب کی داتا دربار سالانہ عرس کی تقریب میں شرکت سے معذرت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے برصغیر کی معروف روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل دینے کی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی ہے.

محکمہ اوقاف و مذہبی پنجاب کی جانب سے سالانہ عرس کے موقع پر مزار کو غسل دینے کی تقریب کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ داتا دربار کی انتظامیہ نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی، تاہم نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مزار پر غسل مبارک کی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی ہے،

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے معذرت کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ اب گورنر پنجاب چودھری سرور غسل کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ ان کیساتھ صوبائی وزراء اور امور مذہبیہ کمیٹی کے ممبران سمیت عقیدتمند اور زائرین شریک ہوں گے۔

دوسری جانب داتا دربار ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تیاریاں مکمل کی گئی ہیں،طے پایا ہے کہ سالانہ عرس میں دو ہزار سے زائد افراد کو وی آئی پیز دعوت نامے جاری نہیں کئے جائیں گے، عرس کی تقریبات پر امن و امان کو تشکیل دینے کے لئے بھی مشاورت ہوئی ہے،

داتا دربار عرس کے حوالہ سے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، حکام کے مطابق عرس کے دوران کرونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا

داتا دربار دھماکہ، شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو پلاٹ دیے جائیں گے. وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعلان

داتا دربار بم دھماکہ کیس، عدالت نے فیصلہ سنا دیا، ملزم کو کتنی سزا سنائی؟

صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع دربار حضرت داتا گنج بخش جو 378کنال اور 8 مرلے پر محیط ہے اس کی ٹوٹل سالانہ آمدن تیس کروڑ، بیاسی لاکھ انیس ہزار ہے ،جب کہ اخراجات 7,56,68,201روپے ہے۔ آمدن کے ذرائع نذرانے کے علاوہ 260 کرایہ داری یونٹ پر بھی ہے ان میں دوکانیں اوربنک بھی شامل ہے . یہ دوکانیں 7کنال 15 مرلے 108سکوائرفٹ پر محیط ہے

داتا دربار، جوتوں کی حفاظت کا ٹھیکہ کتنے کروڑ کا؟ جان کر ہوں حیران

Comments are closed.