سی این جی کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے

سندھ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔کراچی سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں سندھ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے یہ مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گیس کی بندش کا ڈرامہ اس کی قیمتیں بڑھانے کے لیے کیا گیا تھا، دیگر چیزوں کی طرح سی این جی پر بھی وفاق سبسڈی دے۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ پہلے گیس کی فراہمی معطل کی گئی پھر صوبہ سندھ میں سی این جی 17 روپے مہنگی کر دی گئی۔

اویس قادر شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی این جی کی قیمتوں میں کیئے گئے اس اضافے سے کیا کرائے اور مہنگائی میں اضافہ نہیں ہو گا؟

Comments are closed.