ہرنائی میں فائرنگ سے کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے-
باغی ٹی وی :لیویز ذرائع کے مطابق ہرنائی میں شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں مسلح افراد کی فائرنگ کرکے کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدوروں کو ہلاک کردیا، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق مزدروں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے تاہم لاشیں اسپتال منتقل کرنے کے لئے لیویز فورس روانہ کردی گئی ہے۔
اس سے قبل بلوچستان کے ضلع دکی میں واقع کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا ہوا ہے تفصیلات کے مطابق کان میں دھماکے کے باعث راستہ بند ہو گیا اور 4 کان کن اندر پھنس گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق کان میں پھنسے ہوئے 3 کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 1 تاحال کان میں پھنسا ہوا ہے جسے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
نکالے گئے کان کن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
کان ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران 4 مزید کان کن بے ہوش ہو گئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ:پولیس وین کے قریب دھماکہ ،3 شہری زخمی
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے نواں کلی پہلے اسٹاپ میں پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے تھے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا تھا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کی جگہ کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جب کہ دھماکہ خیز مواد سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی عام شہری ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔