آرمی چیف کا دورہ امریکہ؛ ترجمان پاک فوج نے تردید کردی

0
46
ISPR-3

آرمی چیف کا دورہ امریکہ؛ ترجمان پاک فوج نے تردید کردی

آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے امریکا کے دورے کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی امریکا دورہ سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں کیونکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ کے دورے پر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف 5 سے 10 فروری تک برطانیہ کے سرکار ی دورے پر ہیں، سوشل میڈیا پر آرمی چیف کی دورہ امریکا سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔


مزید یہ بھی بڑھیں؛
ٹوئیٹر بلیو؛ اب ایک ٹوئٹ میں 4 ہزار الفاظ لکھے جا سکیں گے
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا.
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آرمی چیف برطانیہ اور پاکستان کے استحکام کے حوالے سے ہونے والی پانچویں کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں، جس میں دو ممالک کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس کانفرنس کا انعقاد 2016 سے ہورہا ہے جس میں پاکستان ملٹری کی سینئر قیادت شرکت کرتی ہے۔

Leave a reply