ٹوئیٹر بلیو؛ اب ایک ٹوئٹ میں 4 ہزار الفاظ لکھے جا سکیں گے

0
80

ٹوئیٹر بلیو؛ اب ایک ٹوئٹ میں 4 ہزار الفاظ لکھے جا سکیں گے

اب ٹوئٹر پر 280 نہیں بلکہ 4 ہزار حروف کی ٹوئٹ لکھنا ممکن ہو گیا ہے۔ اگر آپ ٹوئٹر میں طویل تحریر پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو ایسا ممکن ہو سکے گا، لیکن یہ سہولت ابھی ہر کسی کے لیے نہیں دی جائے گی، کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ امریکا میں سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کا حصہ بننے والے افراد کو دی جائے گی۔


واضح رہے سب سے پہلے ایک ٹوئٹ میں 140 حروف کا استعمال ہوسکتا تھا، لیکن 2017 میں حروف کی تعداد 280 کر دی گئی۔ 4 ہزار ٹوئٹ کی خبر کو ٹوئٹر نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے ہی منفرد انداز میں اپنے صارفین تک پہنچایا ہے۔ ٹوئٹر نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ کبھی آپ کو اپنی بات کہنے میں زیادہ الفاظ کی ضرورت ہوتی ہے۔
مزید یہ بھی بڑھیں؛
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا.
واضح رہے اس خبر کا عندیہ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے گزشتہ ماہ ہی دے دیا تھا، جب ان سے صارف کی جانب سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا وہ ٹوئٹ میں استعمال کیے جانے والے حروف کی تعداد کو بڑھانے کا سوچ رہے ہیں؟ صارف نے یہ بھی پوچھا تھا کہ کیا ٹوئٹ میں حروف کی تعداد 4 ہزار تک ہو سکتی ہے ؟ ایلون مسک نے کہا تھا کہ ہاں ایسا ممکن ہے۔

Leave a reply