ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، آندھی اور گرج چمک متوقع ہے جبکہ گلگت بلتستان اورخیبرپختونخوامیں ہلکی بارش کا امکان ہے-

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کرپشن اسکینڈلز نیب کو بھیجنے کی قرار داد جمع

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، بھکر، لیہ ، ملتان ، خانیوال اوربہاولپور میں تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے ر حیم یا رخان ، ڈ ی جی خان اور لاہورمیں گرد آلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے جبکہ کوہستان ،چترال،دیر ، کرم اور سوات میں ہلکی بارش کا امکان ہے-

دوسری جانب محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا-

محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق ٹاون ہال لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 116 ریکارڈ کیا ،ٹاون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس41 ریکارڈ کیا گیا-

میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جیل روڈ لاہور میں اے کیوآئی 159 ریکارڈ کیا گیا ،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ائیر کوالٹی انڈیکس 128ریکارڈ کیا گیا-

محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق تمام ڈیٹا 24 گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا ہے-

Leave a reply