آرمی چیف تعیناتی سے متعلق بے بنیاد خبریں زیرگردش
بلاگر بشارت راجہ نے دعوی کیا ہے کہ؛ آپ کو خبر دے رہا ہوں کہ جنرل باجوہ سمری سمیت اس وقت پی ایم ہائوس موجود ہیں اور جنرل باجوہ اپنی ضد پر آڑ گئے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور جنرل اظہر عباس چیف آف آرمی سٹاف ہوں گے اگر یہ نہ ہوا تو چھ ماہ باجوہ مزید لے گا.
آپ کو خبر دے رہا ہوں کہ جنرل باجوہ سمری سمیت اس وقت پی ایم ہائوس موجود ہیں اور جنرل باجوہ اپنی ضد پر آڑ گئے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور جنرل اظہر عباس چیف آف آرمی سٹاف ہوں گے اگر یہ نہ ہوا تو چھ ماہ باجوہ مزید لے گا
— Basharat Raja (@BasharatRaja786) November 18, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ؛ جنرل باجوہ بہرصورت جنرل اظہر عباس کوچیف آف آرمی سٹاف لگوانا چاہتے جبکہ ن لیگ حافظ عاصم منیرکوپروموٹ کرناچاہتی ہے ن لیگ کی طرف سے کہا گیا کہ اگر ہمارا نامزد کردہ چیف نہ لگا تو ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے قیاس ہے کہ جنرل باجوہ سمری سمیت آج شہبازشریف سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں.
جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور یہ فوجی قیادت کے خلاف ایک جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے. ایک صحافی نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ راجہ بشارت دراصل یہ سب کچھ سستی شہرت اور توجہ حاصل کرنے کیلئے کرتے جبکہ ان کی اس خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے. ان کا کہنا تھا یہ بلاگر اپنے آپ کو صحافی ثابت کرنے کیلئے ایسا کررہا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس کے بلاگ تک اکثر اداروں ان حرکات کی وجہ سے نہیں لگتے ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
ایک صارف نے راجہ بشارت کی جھوٹی خبر کو بے نقاب کر دینے والا سوال کیا کہ سمری لے کے گیا ہے؟ کیا آرمی چیف کا یہ کام ہے، نہیں لہذا آپ کی بات بے بنیاد ہے کیوںکہ سمری تو وزارت دفاع نے اپنے سٹاف کے زریعے بھیجوانی ہوتی ہے. رمضان نامی صارف نے لکھا کہ جو فوج ملک کیلئے اپنی جانیں قربان کررہی کس قدر ان کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا جارہا ہے . ان کا مزید کہنا تھا ملک کی افواج اور نوجوانوں کے خلاف فیک خبریں پھیلانے والے دشمن کا کام سرانجام دے رہے ہیں.
دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے۔ جبکہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہیں،مہنگائی بےروزگاری کی بنیادی وجہ پاکستان بننے کے اصول سے انحراف ہے۔