آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سری لنکن فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نے ملاقات کی ہے اور اس ملاقات میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ سری لنکن آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔

جبکہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ سری لنکا کے پاکستان اور مسلح افواج کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں، جس میں خاص طور پر دفاعی اور تربیتی تعاون کے شعبے شامل ہیں تاہم جی ایچ کیو آمد پر سری لنکن آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

تاہم دوسری جانب نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے ساتھ میری ٹائم سکیورٹی کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 25 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود میں قدرتی وسائل بہت زیادہ موجود ہیں، جو پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 339 رنز پر گرگئی،جوش انگلس 13 رنز بناکر آؤٹ
نواز شریف ،شہباز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان استقبال کیلئے تیار ہے، شہباز شریف
ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباکا اسرائیل کیخلاف احتجاج،ڈونرز نے فنڈ بند کر دیئے
جبکہ انہوں نے کہا کہ نیوی ملک کی سمندری شعبے میں ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانا ہوگا اوعر نیول چیف نے ساحلی کمیونٹی کیلئے سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک بحریہ کی کاوشوں کے بارے میں آگاہ کیا خیال رہے کہ شرکاء کو بدلتی ہوئی میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال اور بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر بھی بریفنگ دی گئی۔

Shares: