بابوسر ٹاپ بس حادثہ میں پاک فوج کے دس جوانوں سمیت 27 جاں بحق، 13 زخمی
چلاس کے مقام پر اسکردوسے راولپنڈی جانےوالی مسافرکوچ کو افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں پاک فوج کے دس جوانوں، خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چلاس کے مقام پر اسکردوسےراولپنڈی جانےوالی مسافرکوچ کوحادثہ پیش آگیا.چلاس،،ریسکیو حکام کے مطابق حادثےمیں 27 افرادجاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، مسافرکوچ روڈکےساتھ چٹان سےٹکراکرالٹ گئی.حادثہ بابوسرٹاپ کےعلاقےمیں پیش آیا، زخمیوں میں بچےاورخواتین بھی شامل ہیں، چلاس،جاں بحق اورزخمیوں میں بچےاورخواتین بھی شاملہیں ڈی ایچ کیو اسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی.چلاس،ڈی ایچ کیو اسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، مقامی پولیس کے مطابق اسکردو سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے بابو سر ٹاپ کے قریب گٹی داس کے مقام پر پہاڑ سے ٹکرا گئی،
پولیس کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو چلاس کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسافر کوچ حادثے میں جاں بحق افراد میں پاک فوج کے 10 جوان بھی شامل ہیں، پاک فوج امدادی کی طرف سے امدادی کاروائیاں سرانجام دی گئیں، وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ اور دیگر نے اس حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے،