پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور کامیڈین غفار لہری کا کہنا ہے کہ تعلیم کا دوہرا معیار اپنا کر ہم طالب علموں کو 2 طبقوں میں تقسیم کر رہے ہیں-

باغی ٹی وی :کامیڈین غفار لہری نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو میں کہا میرا ماننا ہے کہ نوجوان کسی بھی ملک کا روشن مستقبل ہوتے ہیں لیکن تعلیم کا دوہرا معیار اپنا کر نہ صرف ہم طالب علموں کو 2 طبقوں میں تقسیم کر رہے ہیں بلکہ اپنے ہی قوم کے فیوچر کے ساتھ کھیل رہے ہیں –

غفار لہری نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے عرصہ دراز سے بند پڑے ہیں اس کے باوجود والدین اپنے بچوں کی فیسیں دینے پر مجبور ہیں آخر کیوں؟ کیا اس کیوں کا کوئی جواب دے گا؟-

انہوں نے شوبز کے ھالات پر بھی بات کی کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے عام شہریوں کے مالی حالات بہت برے ہیں شوبز سے وابستہ افراد کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ہے میں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ شوبز میں گزارا ہے اس کے باوجود 15 ماہ سے روزگار ہوں ،کچھ اس طرح کی صورتحال کا سامنا دوسرے فنکاروں کو بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

اداکار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عید الفطر کے موقع پر فنکاروں کے لئے خصوصی مالی پیکیج کا اعلان کیا جائے تاکہ وہ خوشی کے اس موقع کو اچھےطریقے سے منا سکیں۔

Shares: