کرپٹ افسران و ملازمین کے خلاف سرجیکل آپریشن کی ضرورت ہے،کمشنر سرگودہا

0
58

سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)کرپٹ افسران و ملازمین کے خلاف سرجیکل آرپریشن کی ضرورت ہے، اگر سیاسی مداخلت ختم ہو جائے تو کسی بھی ادارے کی کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے، محکموں کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے مختلف قسم کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،کرپٹ لوگ عرصہ دراز سے ڈویژن بھر کی مختلف اہم سیٹوں پر تعینات ہیں ، جن کی مداخلت کے باعث بیشتر مسائل پیدا ہو رہے ہیں،میونسپل کارپویشن کی بہتری کیلئے ایکشن پلان ترتیب دینے کیلئے احکامات جاری کر دےئے گئے ہیں ، سیاسی نمائندوں اور سماجی شخصیات کی مشاورت سے شہر میں صحت و صفائی کے نظام میں بہتری اور تجاوزات کے خلاف آپریشن ترتیب دےئے جائیں گے، شہر بھر سے مویشیوں کے انخلا کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس پر بہت جلد عملدآمد شروع ہوجائے گا،کمشنر سرگودھا ڈویژن ظفر اقبال شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر آفس کے دروازے سائیل کیلئے ہر وقت کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ کرپٹ افسران اپنے تبادلے کروا لیں کیو کہ حکومتی خزانے کی پائی پائی کا حساب ہو گا سرکاری خزانے میں جاری ہونے والے فنڈز صرف ترقیاتی کاموں پر ہرصرف ہو گے ،انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں ایم پی اےز کو 1 ارب 60 کروڑ روپے جاری کر دےئے گئے ہیں جن سے وہ اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام کروائیں گے تمام ایم پی ایز کو 10 ۔10 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز ملے ہیںجن سے سیاست دانوں نے اپنے اپنے حلقوں کی سکیمیں دی ہیں جن پر تمام کام میرٹ کے مطابق کئے جائے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ہائی ویز کی 80 کروڑ روپے کی سکیم جس میں ناقص میٹریل کی شکایات پر آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں مختلف سیٹوں پر کرپٹ افسران تعینات ہیں جو اپنی سیٹ پر کرپشن کا بازار گرم کر کے پھر تھوڑے عرصے کیلئے کسی دوسری سیٹ پر جاتے ہیں ، اور پھر دوبارہ کرپشن کیلئے اپنی سیٹ پر واپس آ جاتے ہیں سالوں گزر جانے کے بعد بھی ان افسران کے تبادلے نہیں ہوئے کیونکہ ان کے پیچھے مختلف قسم کی طاقتیں سر گرم ہیں جن ان کرپٹ عناصر سے اپنے مفادات حاصل کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مختلف اداروں سے سرپرائز وزٹ کئے جا رہے ہیں اور سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل برﺅکار لائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ سیلاب کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں جن علاقوں میں زیادہ خطرہ ہے وہاں پر ریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،اور مقامی افسران کو تریبت بھی دے دی گئی ہے تاکہ وہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نبرد آزماں ہو سکیں۔

Leave a reply