کمپالا میں محصور پاکستانی شہری نے واپسی کی اپیل کردی
باغی ٹی وی : کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستان شہری محمد عمر نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان کو یو گنڈہ کے شہر کمپالا سے واپس لایا جائے ، عمر کے مطابق اس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو کہ نیگیٹو آیا ہے اور اسے صحت مند ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا ہے. ہوٹل میں مقررہ دن گزارنے کے باوجود حکومت انہیں پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات نہیں دے رہی تاکہ وہ وطن واپس آسکیں.
کرونا ٹیسٹ نیگٹو آنے کے بعد وطن آنے کے لیے بے تاب پاکستانی شہری pic.twitter.com/qlitWVe6wB
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 6, 2020
عمر نے اپیل کی ہے کہ اسے جلد از جلد اپنے گھر بھیجا جائے. اب وہ ایک ہوٹل میں شب و روز گزارنے پر مجبورہے . محمد عمر خان لاہور کا رہائشی ہے ، اپنے قرنطینہ کے وقت کو گزارنے کے باوجود بھی اسے واپس نہیں بھیجا رہا.جبکہ وزارت صحت کی طرف سے صحت مندی کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہوا ہے.