ہنگری کی مولُ کمپنی نے ابھی تصدیق کی کہ کے پی میں ٹل کے مقام پر تیل گیس کے وافر زخائر دریافت ہوئے ہیں ، کامران خان

0
55

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ ہنگری کی مولُ کمپنی نے ابھی تصدیق کی کہ کے پی میں ٹل کے مقام پر تیل گیس کے وافر زخائیر دریافت ہوئے ہیں ،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کامران خان کا کہنا تھا کہ آج پھر بار بار سجدہ شکر بجا لائیں ہنگری کی مولُ کمپنی نے ابھی تصدیق کی کہ کے پی میں ٹل کے مقام پر تیل گیس کے وافر زخائیر دریافت ہوئے ہیں الحمدللّٰہ آج صبح شوگر کاروبار سے منسلک آل پارٹیز شوگر لارڈز کو سپریم کورٹ میں عبرتناک شکست ہوئی ماشااللّہ

کامران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اللہ کی مدد شامل حال ہے، بہت ہی بڑی اچھی خبر ہے، تیل اور گیس کے ووافر ذخائر ملے ہیں، اس علاقے میں مزید ذخائر موجود ہیں، اس میں پیدوارا فوری شروع ہو رہی ہے، کروڑوں کا زرمبادلہ روزانہ بچے گا جو پاکستان کی معیشت کے لئے بہتر ہے.

کامران خان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورسپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد پاکستانی معیشت کو آگے بڑھانے کے لئے مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، شوگر کمیشن کو روکنے کے لئے سیاسی اکٹھے ہو گئے تھے آج انکو شکست ہوئی، سپریم کورٹ نے کہا کہ کمیشن کی تحقیقات جاری رہیں، مہنگے ترین لائر کو ہائیر کیا گیا لیکن انکو شکست ہوئی، یہ عمران خان کی بہت بڑی کامیابی ہے، اسکا کریڈٹ انکو جاتا ہے کہ انہوں نے اسکام کی ابتدا کی،

واضح رہے کہ کوہاٹ کے قریب تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے ،ٹل بلاک کوہاٹ میں نئے ذخائر سے ایک کروڑ 61 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی ،کمپنی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نئے ذخائر سے 3240 بیرل یومیہ خام تیل بھی حاصل ہوگا ،مول کمپنی نے ٹل بلاک میں دسویں گیس کے ذخائر تلاش کیے ہیں

Leave a reply