پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں خواجہ سرا بھی محفوظ نہ رہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ سراؤں کے گھر ڈکیتی ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا
تھانہ گڑھی شاہو لاہو رمیں درج مقدمہ مین کہا گیا ہے کہ میں خواجہ سرا ہوں اور 14 جولائی کو صائمہ، شاہدہ و دیگر کے ہمراہ گھر میں موجود تھی، میں نے شاہدہ کو لسی لینے بھیجا اور گھر کا دروزاہ کھلا رہا،اسی اثنا میں 3 افراد موٹر سائکل پر آئے جنہوں نے نقاب پہنا ہو اتھا اور ہاتھ مین پسٹل پکڑ رکھا تھا، انہوں نے آتے ہی ہم پر پسٹل تان لیا اور گالم گلوچ شروع کر دی
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ اتنے میں شاہدہ بھی واپس آ گئی، ان تینوں نے غزل، صائمہ ، شاہدہ کے ہاتھ پاؤن باندھ کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور مجھ سے چابیاں لے کر الماری میں سونے کے زیورات اور نقدی تقریبا 10 لاکھ روپے اور جاتے ہوئے ہمارے کانوں سے بالیاں بھی اتار کر لے گئے،سونا تقریبا 6 تولے تھا اور جو موبائل ہمارے پاس تھے وہ بھی لے گئے،
پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں خواجہ سرا بھی محفوظ نہ رہے#baaghitv #punjab @UsmanAKBuzdar @DIGOpsLahore @aleemkhan_pti pic.twitter.com/9x51a0edjF
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 14, 2020
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ گڑہی شاہو پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے