ان 2 سالوں کی کارکردگی کا موازنہ پچھلے 70 سالوں کی کارکردگی سے کریں پھر آپکا ضمیر جو کہے وہی کریں، جنید سلیم
لاہور:ان 2 سالوں کی کارکردگی کا موازنہ پچھلے 70 سالوں کی کارکردگی سے کریں پھر آپکا ضمیر جو کہے وہی کریں،صرف تنقید پر ہی سیاست کرنے والوں کو شاید کوئی تنقید کرنے کے موقع مل جائے ورنہ ہر ذی شعور سمجھتا ہے کہ ان حالات میں جب کرونا وائرس نے دنیا کی بڑی بڑی معیشتیں تباہ کرکے رکھ دیں ہیں ، ان حالات میں اس سے بہتربجٹ نہیں ہوسکتا ،
باغی ٹی وی کے مطابطق ان خیالات کا اظہار مشہورصحافی ، اینکر تجزیہ نگار اورحسب حال پروگرام کے روح رواں جنید سلیم نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ان 2 سالوں کی کارکردگی کا موازنہ پچھلے 70 سالوں کی کارکردگی سے کریں پھر آپکا ضمیر جو کہے وہی کریں
https://twitter.com/junaidsalim_/status/1271428960287698945
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ70 سالوں میں ٹیسٹنگ لیبارٹریز 2 بنی اب 107 ہیں جس میں روز کی ٹیسٹنگ 25000 ہورہی وینٹی لیٹر 700 تھے اب 4800 ہیں 1400 مزید آرہے،
جنید سلیم نے مزید کہا کہ حفاظتی سامان N95 سے وینٹیلیٹر تک ہم بنارہے ان 2 سالوں کی کارکردگی کا موازنہ پچھلے 70 سالوں کی کارکردگی سے کریں پھر آپکا ضمیر جو کہے وہی کریں