گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ میوزک کنسرٹ سننے کے لیے آنے والے مداح لڑکوں کی بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
باغی ٹی وی : آئمہ بیگ نے حال ہی میں پنجاب گروپ آف کالج (پی جی سی) کے میوزک ٹوئر کے دوران گوجرانوالہ میں گرلز اینڈ بوائز کالج میں پرفارمنس کی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئیں گلوکارہ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گوجرانوالہ گرلز کالج میں کی گئی پرفارمنس کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔
خاتون سے بدتمیزی،عاطف اسلم نے کنسرٹ ادھورا چھوڑ دیا
جس میں گلوکارہ کی بوائز کالج میں پرفارمنس کے دوران ان سے لڑکوں کی جانب سے کی جانے والی بدتمیزی کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی گلوکارہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب وہ اسٹیج پر پرفارمنس کر رہی تھیں تب انہوں نے ایک لڑکے کو بدتمیزی کرنے پر جھاڑ پلائی اور منتظمین کو کہا کہ مذکورہ لڑکے کو پیچھے ہٹایا جائے۔
ویڈیو میں گلوکارہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ اگر ان کے ساتھ یوں ہی بدتمیزی جاری رہی تو وہ اسٹیج چھوڑ کر چلی جائیں گی ساتھ ہی آئمہ بیگ نے کنسرٹ سننے والوں کو کہا کہ صرف ایک شخص کی وجہ سے باقی سب بھی ان کی پرفارمنس دیکھنے سے محروم رہ جائیں گے، جس پر مداحوں نے ان سے معافی مانگی۔
مداحوں کی جانب سے معافی مانگے جانے پر آئمہ بیگ نے انہیں بتایا کہ وہ ان کے لیے ہی پرفارمنس کرنے آئی ہیں اور وہ انہیں پرفارمنس دکھا کر ہی جائیں گی۔
سعودی عرب میں کنسرٹ، سلمان خان کے رقص پر حاضرین خوش:عربی جھومنے لگے
آئمہ بیگ نے گرلز کالج میں ’ستم ہے خدایا، کیوں تونے پیار بنایا‘ اور ’مست ملنگ چہ کیتائی‘ سمیت دیگر گانوں پر پرفارمنس کی شائقین کی جانب سے ان کی پرفارمنس انداز و لباس کوکافی سراہا گیا-
گزشتہ ہفتے عاطف اسلم کے اسلام آباد میں ہونے والے ایک میوزک کنسرٹ میں بھی بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا کنسرٹ کے دوران خاتون کے ساتھ بدتمیزی کیے جانے کے بعد عاطف اسلم میوزک کنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
واضح رہے کہ جہاں سیاسی جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات عام ہو چکے ہیں وہیں اب میوزک کنسرٹس کے دوران شائقین کی جانب سے کبھی خواتین اور کبھی گلوکاروں کے ساتھ بد تمیزی کے واقعات بھی عام ہو چکے ہیں۔