کراچی کی 39 یوسیز میں پولیو وائرس کی تصدیق

0
89

کراچی:شہرقائد کی 39 یوسیز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔کراچی کی 39 یوسیز کے سیوریج سے حاصل کیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، اتنی بڑی تعداد میں یوسیز میں پولیو وائرس کی موجودگی نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیو وائرس بلدیہ ٹاؤن، گڈاپ، ناظم آباد اور کیماڑی کی یوسیز میں پایا گیا ہے۔شہر میں بچوں کے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر تمام 39 یوسیز میں ہنگامی بنیادوں پر انسداد پولیومہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں رواں سال پولیو کے 19کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، اور یہ تمام کیسز خیبرپختون خوا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں رواں برس پولیو کا 18 ویں کیس کی تصدیق ہوگئی۔

اس سے قبل منظر عام پر آنے والے کیسز کے بعد وفاقی وزیر صحت نے اپیل کی تھی کہ وائرس کے خاتمے کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے تمام پاکستانی اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور پولیو مہم کے دوران ورکرز کے لیے اپنے دروازے کھولیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر مہم میں بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔

علاوہ ازیں وفاقی سیکرٹری صحت محمد فخر عالم نے بھی والدین سے اپنے بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

Leave a reply