اسلام آباد:یواین سیکرٹری جنرل کے دوبارہ انتخاب پرمبارکباد پیش کرتےہیں:اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوترش کودوسری مرتبہ اقوام متحدہ کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پرمبارک باد دی ہے

شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ سیکرٹری جنرل آنتونیو گوترش نے دنیا میں امن وبھائی چارے کےلیے مثالی خدمات پیش کیں اورخلوص دل سے دنیا کوبہتری کی طرف لے جانے کی کوششیں کیں‌

 

یاد رہے کہ دوبارہ منتخب ہونے والے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پرتگال کے سابق وزیراعظم آنتونیو گوترش کو باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کا پھر سیکریٹری جنرل مقرر کردیا گیا ہے۔

67 سالہ آنتونیو گوترش یکم جنوری 2017 کو موجودہ سیکریٹری جنرل بان کی مون کی مدت ختم ہونے پر اپنا نیا عہدہ سنبھالیں گے۔

آنتونیو گوترش اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزیناں (یو این ایچ سی آر) کے دس برس تک سربراہ رہے ہیں اور ان کا انتخاب گذشتہ ہفتے 13 امیدواروں میں سے کیا گیا تھا۔

آنتونیو گوترش نے انجینئیرنگ کی تعلیم حاصل کی اور 1976 میں پرتگال میں پہلے جمہوری انتخابات کے وقت سیاست میں داخل ہوئے اور 1995 سے 2002 تک ملک کے وزیراعظم رہے۔

Shares: