اسلام آباد :مریم نواز کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے سراسرجھوٹ ہے،وفاقی وزیرنے باغی ٹی وی کی خبرکی تصدیق کردی،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز نے مریم نواز کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے سراسرجھوٹ قراردیا ہے

ذرائع کے مطابق شبلی فراز نے کہا کہ مریم کا اسٹیبلشمنٹ کے رابطوں کا بیان جھوٹ ہے،خود کو اہم ثابت کرنے کے لیے جھوٹ بولتےہیں ان کی کسی بات کا یقین نہ کریں۔وزیراطلاعات شبلی فرازکا کہنا تھا کہ یہ کہا گیا کہ انہیں ہٹاکرہمیں لگادو،کیایہ ان کی مرضی سےہوگا؟ پاکستان ان کی جاگیرہے؟

 

 

https://مریم نوازکہیں مذہب کےنام پرتوکہیں فوج سےہم آہنگی کا جھوٹابیانیہ دیکرووٹ بٹورنےلگیں‌

شبلی فراز نے سیاست میں غیراخلاقی زبان کا ذمہ دار ن لیگ کو قراردیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے بےنظیر کی تصویریں گرائیں، جمائماکےخلاف کیس بنائے، خاتون اول کےبارےمیں غلط باتیں کیں لیکن ہم نےایسا کچھ نہیں کیا۔

واضح کہ مریم نواز نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہوئے ہیں مگر کوئی بھی بات چھپ چھپا کر نہیں ہو گی بلکہ سب کچھ عوام کے سامنے ہوگا۔اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی صورت اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں کریں گی تاہم اب انہوں نے یوٹرن لیتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کے رابطوں کا دعویٰ کیا ہے۔

یاد رہےکہ کل باغی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے مریم نواز کے اس سفید جھوٹ کا پردہ چاک کیا تھا اوراس جھوٹ کے پیچھے چپھے مقاصد بھی کھول کرپیش کردیئے تھے ، آج وفاقی وزیرنے باغی ٹی وی کے حقائق کی تصدیق کرتے ہوئے مریم نوازکوجھوٹا قراردیا

Shares: