ملائشیا اوربیلجیم نامنظورہاکی ورلڈکپ کی مسلسل دوسری بارزبردستی بھارت کومیزبانی کوکیوں دی گئی

0
44

لوزین:ملائشیا اوربیلجیم نامنظورہاکی ورلڈکپ کی مسلسل دوسری بار بھارت کومیزبانی کو دے دی گئی، بھارت مسلسل دوسری مرتبہ اور 2010 سے تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔میزبان ہونے کی وجہ سے بھارت براہ راست ورلڈ کپ میں پہنچ گیا ہے۔

بنگلہ دیش کو روہت شرما کی جارحانہ بیٹنگ کے سبب 8وکٹوں سے شکست

ایف آئی ایچ کے اعلان کے مطابق، لوزین میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق ایونٹ 2023 میں ہوگا جس کے شہر کا اعلان بھارتی فیڈریشن بعد میں کرے گی۔ ملائیشیا اور بیلجیم بھی ایونٹ کی میزبانی کے خواہشمند تھے تاہم ایف آئی ایچ نے بھارت کو ترجیح دی۔

ورلڈاسنوکر چیمپئن شپ: آصف کی عمدہ کارکردگی جاری، کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایف آئی ایچ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تھیئری ویئل کے مطابق میزبان ملک کے تعین میں ایف آئی ایچ کو آمدن کے مواقع کے امکانات کو بھی زیرغور رکھا گیا تھا۔بھارت مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، 2018 میں بھی ہاکی ورلڈ کپ بھارت میں ہواتھا اس سے قبل 2010 کا ورلڈ کپ بھی بھارت میں کھیلا گیا تھا۔

کون ہو گا فاتح ، پاکستان اورآسٹریلیا تیسرے ٹی ٹوینٹی میں آج اہم میچ

یوں گزشتہ چار میں سے تین ورلڈ کپ بھارت میں ہوگئے۔ میزبان کے طور پر بھارت بغیر کچھ کیے ہی ٹورنامنٹ کھیلنے کا اہل ہوگیا ہے۔بھارت کومیزبانی دیئے جانے پرایک نئی بحث نے جنم لے لیاہے، جس میں یہ کہا جارہا ہےکہ بھارت کو میزبانی جان بوجھ کی دی جارہی ہے تاکہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کو عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ پزیرائی مل سکے

Leave a reply