پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ 2025-26 کے لیے مشاورتی عمل کا آغاز کر دیا ہے، جس میں موجودہ 27 کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی کارکردگی اور کیٹیگریز کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سینئر کھلاڑیوں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی موجودہ کیٹیگریز پر نظرثانی کی جا سکتی ہے، جبکہ حالیہ تسلسل کے ساتھ بہتر کارکردگی دکھانے والے سعود شکیل، سلمان علی آغا، نعمان علی اور ساجد خان کو ترقی دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فخر زمان، حسن علی، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ شان مسعود اور حارث رؤف کی پوزیشن پر بھی بات چیت جاری ہے۔
شاندار کارکردگی کے باعث صاحبزادہ فرحان کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ دیے جانے کا امکان ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ڈی کیٹیگری میں شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے، تاکہ نئے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر انگیج کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ یہ تین سالہ سینٹرل کنٹریکٹ سسٹم کا آخری سال ہے، جس کی منظوری سابق چیئرمین ذکا اشرف کے دور میں 2023 میں دی گئی تھی، جس میں کھلاڑیوں کے لیے مالی مراعات کا نیا فنانشل اسٹرکچر متعارف کروایا گیا تھا۔علاوہ ازیں، بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد قومی ٹیم کا مورال بلند ہے، اور امیر مقام جیسے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے اسے پاکستان کرکٹ کے منظرنامے میں مثبت تبدیلی قرار دیا ہے۔
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی میزبانی میں وفاقی وزراء اور صنعت کاروں کا اہم اجلاس
لاہور: اپووا کی شاندارتقریب، آپریشن بنیان مرصوص کی فتح کا جشن اور نئے قائد کا انتخاب
بھارت:عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 17 افراد ہلاک
وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے