بزدار حکومت کے خلاف کنٹریکٹ ملازمین سراپا احتجاج

لاہور : بزدار حکومت مسائل حل کرنے کےبجائے مسائل پیدا کرنے لگی ، کہیں‌ بھی گڈ گورننس نظر نہیں آرہی، اطلاعات کے مطابق سول سیکرٹریٹ کے باہر محکمہ صحت کے کنٹریکٹ ملازمین کا مظاہرہ، ماں، بچہ صحت اور غذائیت سے مربوط پروگرام کے ملازمین کے نعرے، مستقل کرنے کے مطالبہ پر ہر بار تسلیاں دی جاتی ہیں، مظاہرین اور محکمہ صحت کی ٹیم کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ملازمین نے دھرنا دے دیا۔

ترکی کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیں‌گے ، ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی

ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع سے آئے ماں بچہ صحت اور غذائیت سے مربوط پروگرام کے کنٹریکٹ ملازمین اپنی مستقلی کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔ خواتین اور مردوں پر مشتمل مظاہرین صبح دس بجے سول سیکرٹریٹ چوک پہنچے اور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر بعض خواتین نے اپنے بچوں کے ساتھ بھی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانچ سال سے یہی مطالبہ ہے کہ انہیں مستقل کیا جائے اور تنخواہ دی جائے۔

چین جانے سے پہلے وزیراعظم نے کراچی اور اسلام آباد کے متعقلق دو اہم فیصلے کرڈالے

دوسری جانب مظاہرین کو ڈی جی ہیلتھ آفس مدعو کیا گیا جہاں ان کے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے تو مظاہرین نے سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک تحریری طور پر ان کے مطالبے تسلیم نہیں کرلئے جاتے وہ دھرنا جاری رکھیں گے مظاہرین کے دھرنے کے باعث سول سیکرٹریٹ چوک کے اطراف ٹریفک کا نظام بھی متاثر رہا اور راستہ نہ دینے پر شہریوں اور وکلا سے بحث و تکرار کا سلسلہ بھی جاری ہے

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نئے امریکی پیغام سے بھارت پریشان

Comments are closed.