چین جانے سے پہلے وزیراعظم نے کراچی اور اسلام آباد کے متعقلق دو اہم فیصلے کرڈالے

0
49

اسلام آبادچین جانے سے قبل کراچی کے حوالے سے وزیراعظم کے اہم فیصلے ، اہم تجاویز اور اہم مشاورت کی گئی ، اطلاعات کےمطابق آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد اور کراچی میں نئے مقامات پر تعمیرات کے سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کراچی کے بندال جزیرے اور اسلام آباد نیو بلیو ایریا کی تعمیر کا جائزہ لیا گیا۔

کشمیر میں بھارتی پابندیاں مارشل لاء سے کم نہیں‌، بھارتی ماہر معیشت امرتاسین

کراچی کے جزائر اور اسلام آباد میں نئی بلند عمارتوں کی تعمیر کے سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں علی زیدی، فردوس عاشق اعوان، زبیر گیلانی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی نے شرکت کی۔اس اجلاس میں وزیراعظم نے

اسلام آباد میں‌وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پورٹ قاسم کراچی کی حدود میں موجود جزائر کی تعمیر کے لیے جامع پلان پر غور کیا گیا، کراچی کے مضافاتی علاقوں کی تعمیر پر پلان وزیر اعظم کو پیش کیا گیا، بتایا گیا کہ یہ پلان معیاری ہاؤسنگ منصوبے اور سرمایہ کاری میں دل چسپی رکھنے والوں کو سہولت دے گا۔

2019 کا نوبل انعام 3 سائنسدانوں کے نام ،کس وجہ سے نوبل انعام ملا 

اجلاس میں اسلام آباد میں بلیو ایریا کی ترقی سے متعلق بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گھروں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے بلند عمارتوں کی تعمیر ترجیح ہونی چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ چین سے واپسی پر پھر سے ان مسائل کے حل کے لیے اجلاس بلائیں گے اور جائزہ لیں‌گے

ریاست پاکستان اور سیاسی بازی گری—از–محمد نعیم شہزاد

Leave a reply