لاہور:صدقہ جاریہ میں حصہ ڈالتے جائیں : مریم نوازنے چندہ مہم شروع کردی:ہوا نکل گئی ،اطلاعات کے مطابق نوازشریف کی ہدایت پرمریم نوازنے حکومت کے خلاف جہدوجہد کےلیے چندہ مہم شروع کردی ہے

ادھرذرائع کے مطابق اس حوالے سے یہ بھی سنا جارہا ہے کہ یہ فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، جس کے مطابق پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے لیے اخراجات پورے کرنے کے لیے مریم نواز نے چندہ مہم شروع کا نہ صرف فیصلہ کیا ہے بلکہ چندہ لینا شروع بھی کردیا ہے

ادھرذرائع کے مطابق مریم نواز کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز لانگ مارچ کے لیے چندہ مہیا کریں گے، اس سلسلے میں مریم نواز نے پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ بھی کریں گی۔

نوازشریف کی ہدایت پر ن لیگ کے اہم رہنماؤں کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ لانگ مارچ کے لیے چندہ جمع کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چندہ جمع کرنے کے لیے رانا ثناءاللہ نے مسلم لیگ (ن) کے کنونشنز اور ریلیوں کا شیڈول تیار کرلیا ہے، مریم نواز ان ریلیوں میں شرکت کریں گی اور چندہ جمع کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام قومی و صوبائی اسمبلی اراکین کو ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔

Shares: